لاہور:(نیوز ڈیسک) این ایل سی کی بین الاقوامی فوڈ اینڈ ایگریکلچر کی پہلی بین الاقوامی خوراک اور زرعی نمائش میں 55 ممالک کے 250 نمائندگان شریک ہوئے۔
نمائش کے دوران این ایل سی سٹال کو زبردست پذیرائی ملی، ایل این سی سٹال پر ملکی اور غیر ملکی مندوبین کیلئے ادارے کی خدمات کی عکاسی کی گئی تھی، این ایل سی حکام نے وفود اور غیر ملکی مندوبین کے لئے ادارے کی خدمات کی عکاسی کی۔
ڈی جی این ایل سی میجر جنرل فرخ شہزاد راؤ نے قومی اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں کے ساتھ ملاقاتیں بھی کیں، این ایل سی گزشہ چاردہائیوں سے مال برداری کی قابل قدر خدمات سر انجام دے رہا ہے، این ایل سی بذریعہ سڑک، ریل، سمندر اور ہوائی راستوں سے کارگو کو ہر مقام تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
این ایل سی نے مختلف وسطی ایشیائی ریاستوں، ترکیہ اور چین تک بذریعہ سڑک سامان پہنچانے کی صلاحیت حاصل کر لی ہے، ان ممالک تک سامان کی ترسیل بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ اور دو طرفہ تجارتی معاہدوں کے تحت کی جارہی ہے، علاقائی رابطے کے اقدامات سے خشکی میں گھرے وسطی ایشیائی ممالک کے لئے پاکستانی بندرگاہوں تک مختصر ترین راستہ میسر آیا ہے۔
این ایل سی نے درآمد کنندگان اور برآمد کنندگان کو مصنوعات کے لئے نئی منڈیوں تک رسائی دی ہے، علاقائی رابطے کے اقدامات سے خشکی میں گھرے وسطی ایشیائی ممالک کے لئے پاکستانی بندرگاہوں تک مختصر ترین راستہ میسر آیا ہے، این ایل سی تازہ پھلوں اور خراب ہونے والی کارگو کی نقل و حمل کر سکتا ہے۔
این ایل سی کے پاس پاکستان کے اندر گودام اور کولڈ اسٹوریج کی سہولیات بھی موجود ہے، این ایل سی خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان رابطے کی اہم کڑی ہے، پاکستان کی زرعی مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کے لئے این ایل سی پر عزم ہے، تاجر برادری نے این ایل سی کی خدمات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔