پناہ گزینوں کا سب سے بڑا مسئلہ رہائش اور خوراک ہے، صورتحال کی مزید سنگینی کے لئے ہمیں تیار رہنا ہو گا ، عبدالرؤف گنون کونڈے
نیو یارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے علاقائی دفتر برائے مغربی وسطی افریقہ کے ڈائریکٹر عبدالرؤف گنون کونڈے نے کہا کہ چاڈ میں مہاجرین کا بحران مزید سنگین ہو سکتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کونڈے نے پہلی بار دورہ کردہ چاڈ کے دارالحکومت انجمنیہ میں ملک کی انسانی صورت حال پر ایک پریس کانفرنس کی۔
دنیا بھر میں امداد میں طلب اور رسد کے عدم توازن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کونڈے نے زور دیا کہ یہ صورتحال ضرورت مندوں کی خدمت کرنے کی اس کی صلاحیت کو سختی سے محدود کرتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پناہ گزینوں کا سب سے بڑا مسئلہ رہائش اور خوراک ہے۔ انہوں نے کہا یہ صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔
اس لیے ہمیں تیار رہنا چاہیے۔ انہو ں نے کہا اب تک، ہم3 لاکھ 58 ہزارنئے پناہ گزینوں کے حوالے سے امور سر نجام دیے ہیں اور سب کچھ ظاہر کرتا ہے کہ یہ مستقل قریب میں بھی اسی ڈگر پر چلتا رہے گا۔
جبکہ یو این ایچ سی آر کی طرف سے ہمارے لیے مختص کردہ رقم 388 ملین ڈالر ہے، ہم اس رقم کا صرف 26 فیصد ہی وصول کر سکیں ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلیپو گرانڈی جلد ہی ایک بڑے وفد کے ساتھ چاڈ کا دورہ کریں گے۔