اسلام آباد: (نیوز ویب ڈیسک) نئی گاڑیاں رجسٹرڈ کرانے والوں کیلئے خوشخبری، محکمہ ایکسائز نے گاڑی کی رجسٹریشن کے ساتھ ہی فائل مالک کو واپس دینے کا فیصلہ کر لیا۔
ڈائریکٹر ایکسائز کا کہنا ہے کہ گاڑی کی رجسٹریشن کے ساتھ ہی فائل مالک کو واپس کردی جائے گی، کسی اور کی گاڑی کی رجسٹرڈ کروانے والے کو بائیو میٹرک اتھارٹی لیٹرلانا ہوگا۔
محکمہ ایکسائز اسلام آباد کے ڈائریکٹرنے کہا کہ غیر رجسٹرڈ گاڑی مالکان ایک ماہ میں رجسٹریشن لازمی کروائیں، ایک ماہ بعد بیچنے والے کی بھی بائیومیٹرک لازمی کر دی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ ایکسائز رجسٹریشن کے بعد گاڑی کی فائل اپنے پاس رکھ لیتا تھا۔