اسلام آباد: (کامرس ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 1 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی قیمت 1926 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 جبکہ دس گرام کی قیمت میں 943 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اضافے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور پشاور میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 22 ہزار جبکہ دس گرام کی قیمت 1 لاکھ 90 ہزار 501 روپے پر پہنچ گئی۔