اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کااعلان کر دیا

اسلام آباد: (کامرس ڈیسک) اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا، آر ایل این جی کی قیمتوں میں 0.17 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک کمی کی گئی ہے۔

سوئی ناردرن کے لئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 0.16 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن کے لئے آر ایل این جی کی قیمت میں 0.17 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی۔

پنجاب اور خیبر پختونخوا کے صارفین کے لئے آر ایل این جی کی نئی قیمت 12.48 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جبکہ بلوچستان اور سندھ کے صارفین کے لئےایل این جی کی نئی قیمت 12.96ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی۔

آر ایل این جی کی قیمت رواں ماہ کے لئے مقرر کی گئی ہے، اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔