لندن(انٹرنیشنل ڈیسک) 38 سال کی خاتون کو فروری2021 میں 40 گھنٹے تک حراست میں رکھا گیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ میں ایک خاتون نے پولیس کی حراست کے دوران نشہ دیے جانے اور جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔
لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق گریٹر مانچسٹر پولیس کے خلاف پولیس واچ ڈاگ کی تحقیقات کا آغاز ہو گیا ہے۔ برطانوی میڈیا نے مزید بتایا کہ مانچسٹر کی 38 سال کی خاتون کو فروری2021 میں 40 گھنٹے تک حراست میں رکھا گیا تھا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق طبی ریکارڈ میں جنسی زخموں کے ثبوت سامنے آئے ہیں۔ برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ گریٹر مانچسٹر پولیس نے تمام الزامات کی تردید کر دی ہے۔