برائلر گوشت و انڈوں کی قیمتیں

فیصل آباد (کامرس ڈیسک) آج فیصل آباد میں جمعہ کو گردن،پوٹا،کلیجی سمیت برائلر گوشت 555روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت بڑھ کر 280روپے درجن ہو گئیں ۔اس سلسلہ میں جمعہ کوچیئر مین مارکیٹ کمیٹی فیصل آباد کی جانب سے جاری کی گئی ریٹ لسٹ کے مطابق برائلر مرغی زندہ فی کلو گرام تھوک کا ریٹ354روپے اور زندہ پر چون ریٹ 369روپے،برائلر مرغی کے گوشت بمعہ گردن،کلیجی، پوٹا کی قیمت 555روپے فی کلو مقرر کی گئی جبکہ برائلر گوشت فروخت کرنے والے دکانداران کی جانب سے صافی گوشت کے نام پر برائلر مرغی کا گوشت570 سے 580روپے فی کلو گرام فروخت کیا جاتا رہا۔
مزید برآں مارکیٹ کمیٹی فیصل آباد کی جانب سے انڈہ فارمی تھوک پیٹی کے نرخ 8ہزار280روپے جبکہ فی درجن فارمی انڈے کے ریٹ280روپے مقرر کئے گئے لیکن دکانوں پر انڈہ 290سے300 روپے درجن تک فروخت کیا جا تا رہا۔
علاوہ ازیں سبزیوں میں آلو اول 72روپے،پیاز درجہ اول 52روپے،ٹماٹر درجہ اول 120روپے،ادرک انڈونیشیا 750روپے، ادرک تھائی لینڈ 900روپے، لہسن دیسی400 روپے کلو جبکہ لہسن چائنہ 340روپے،لیموں دیسی 140روپے،پھول گوبھی 140 ٹینڈے 150 روپے کلو،گھیا توری 100 روپے کلو،کریلا 90روپے،مٹر360روپے،شملہ مرچ 160روپے،گاجر چائینہ 100روپے کلو فروخت ہوتی رہی۔

علاوہ ازیں مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے پھلوں میں سیب گاچا اول 170،کیلا 140کے برعکس 150، میٹھا فی درجن 130کے برعکس 140اور آم انور رٹول12 نمبر 130کی بجائے 135 اورانار دیسی 75 کے برعکس 80 روپے فی کلو میں فروخت کیا گیا۔