پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کی وضاحت

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وضاحت دی ہے۔

اپنے ایک بیان میں لیگی رہنما مصدق ملک نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمت میں اضافہ، ڈالر اور روپے کے ایکسچینج ریٹ کی وجہ سے پٹرول اور دیگر مصنوعات مہنگی کرنا پڑیں۔

وزیر مملکت برائے پٹرولیم کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 15 روز سے عالمی سطح پر تیل کی قیمت میں ہر روز دو ڈالر یومیہ اضافہ ہو رہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یک مشت 19 روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا تھا جس کے بعد پٹرول کی فی لٹر قیمت 272 روپے 95 پیسے ہو گئی ہے۔