کابل: (انٹرنیشنل ڈیسک) افغانستان میں شدید بارشیں اور سیلاب کے باعث 30 افراد جاں بحق ہوگئے، سینکڑوں گھر اور مویشی سیلاب میں بہہ گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں ہونے والی شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی جس کے باعث 30 افراد جان سے چلے گئے جبکہ سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں، 26 افراد صرف ضلع جلریز میں ہلاک ہوئے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق کابل میں 4 افراد لقمہ اجل بنے، سیلابی ریلے میں سیکڑوں مکانات بھی بہہ گئے، مشرقی صوبے وردک میں 30 سے زائد افراد طوفانی بارش اور سیلاب میں لاپتہ ہوگئے۔ طالبان حکومت نے امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔