ڈھاکا: (انٹرنیشنل ڈیسک) برادر مسلم ملک بنگلا دیش میں مسافروں سے بھری بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 17 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسافروں سے بھری بس بے قابو ہو کر ضلع جھالکتی صدر کے علاقے چھترکنڈا کے ایک تالاب میں جا گری، بس میں 52 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش تھی جبکہ 70 افراد سوار تھے۔
مرنے والوں میں 3 بچے اور 8 خواتین بھی شامل ہیں، حادثے کے نتیجے میں 53 افراد زخمی ہوئے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈرائیور کا سٹیرنگ پر سے کنٹرول کھونے کے سبب بس تالاب میں گری۔