واقعے سے سلامتی کو خطرہ نہیں، ویمن فٹبال ورلڈکپ جاری رہے گا،کیوی وزیراعظم
آکلینڈ(انٹرنیشنل ڈیسک) نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ایک مسلح شخص کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے، بعد میں حملہ آور بھی مردہ حالت میں پایا گیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آکلینڈ میں واقعہ زیر تعمیر عمارت میں پیش آیا، حملہ آور کی عمر 24 سال بتائی گئی ۔حملہ آور کی شناخت اور حملے کا مقصد اب تک معلوم نہیں ہوسکا ۔واقعہ ویمن فٹ بال ورلڈ کپ کے موقع پر پیش آیا۔نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے واقعے سے قومی سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں، میچ معمول کے مطابق ہوگا۔