امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی

نیویارک: (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکہ کی ریاست شمالی کیرولائنا میں طوفانی بگولوں نے درجنوں گھر ملیا میٹ کر دیے، ایک گھنٹے تک جاری رہنے والے طوفان نے 32 کلو میٹر رقبے پر تباہی مچا دی۔

خبر ایجنسی کے مطابق موسلا دھار بارشوں سے کینٹکی کے علاقوں میں سیلاب آ گیا، طوفان سے درخت اکھڑ گئے جبکہ بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا جس سے 90 ہزار شہری متاثر ہوئے۔

کینٹکی کی ٹینیسی کی سرحد پر11 انچ تک بارش ریکارڈ کی گئی، طوفانی بگولوں سے امریکی ریاست ہوائی میں بھی انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔