کراچی: (کامرس ڈیسک) روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی اڑان کا سلسلہ برقرار ہے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 34 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 285 روپے 14 پیسے پر بند ہوئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/7dxjpQhMXu#SBPExchangeRate pic.twitter.com/EEh6Ex43HE
— SBP (@StateBank_Pak) July 20, 2023
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 80 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 3 روپے مہنگا ہونے کے بعد 293 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔