یواے ای نے ایک ارب ڈالر رقم منتقلی کی تصدیق بھی کردی ہے، 2 دنوں میں زرمبادلہ کے ذخائر میں تین ارب ڈالر کا اضافہ ہو گیا ہے۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے2 ارب ڈالر رقم منتقلی کے بعد متحدہ عرب امارت نے بھی ایک ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں منتقل کردیئے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ایک ارب ڈالر رقم کی منتقلی سے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں کہا کہ متحدہ عرب امارت نے ایک ارب ڈالرکی رقم اسٹیٹ بینک میں جمع کرا دی ہے، یواے ای نے ایک ارب ڈالر کی رقم منتقلی کی تصدیق بھی کردی ہے۔
ایک ڈالر سے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید بہتری آئے گی، کل سعودی عرب نے 2 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں منتقل کئے تھے۔اس طرح سعودی عرب اور یواے ای نے تین ڈالر بھیجے ہیں،2 دنوں میں زرمبادلہ کے ذخائر میں تین ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
14جولائی کو زرمبادلہ کے اعدادوشمار جو جاری کئے جائیں گے ان کو ظاہر کیا جائے گا۔ وزیراعظم اور آرمی چیف کی جانب سے یواے ای قیادت کا مشکور ہوں، اسی طرح پاکستان کے عوام کی جانب سے بھی یواے ای حکومت کا مشکور ہوں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ہمارا ہدف وہی ہے کہ جولائی کے آخر تک زرمبادلہ کے ذخائر کو 15ارب ڈالر تک لے جائیں۔شہبازشریف نے جب اقتدار سنبھالا تو زرمبادلہ کے ذخائر اتنے تو تھے لیکن 22اپریل سے لے کر اب تک بیرونی ادائیگیاں بھی کی ہیں،اور ان ادائیگیوں میں کوئی تاخیر بھی نہیں ہوئی، جو راگ الاپتے تھے کہ پاکستان ڈیفالٹ کرجائے گا۔ وہ سب افواہیں قدرتی موت مرچکی ہیں۔
پاکستان اللہ کے کرم سے ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے، اب ہمارا ہر آنے والا دن بہتر ہے۔ میرا یمان ہے پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گا، پاکستان 2016میں 24ویں معیشت بن چکا تھا، لیکن بدقسمتی سے 47ویں معیشت بن گیا، ایک امپورٹڈ اور سلیکٹڈ حکومت کو مسلط کیا جس کی وجہ سے تباہی ہوئی، اب پاکستان تمام نقصانات کو ریکور کررہا ہے۔