جنین(انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطین کے علاقے جنین میں قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے دو روز قبل کی گئی فوجی کارروائی کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پرغور کرے کیلیے فلسطینی دھڑوں کا اجلاس طلب کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چند گھنٹے قبل فلسطینی وزارت صحت نے جنین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی شہری کی شہادت کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اسرائیلی آپریشن میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 12 ہو گئی ہے جب کہ 120 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 20 کی حالت تشویشناک ہے۔
وزارت صحت نے بتایا کہ جینن سرکاری ہسپتال کے صحن میں 3 شہری شدید زخمی حالت میں لائے گئے تھے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیہ نے جنین میں اسرائیلی فوج کے آپریشن کے بارے میں کچھ بین الاقوامی بیانات پر عالمی رد عمل دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے ہم انہیں کہتے ہیں کہ اسرائیلی فوج ایک قابض ہے ہے جس نے پناہ گزینوں کے کیمپ پر حملہ کیا۔
بے گناہ لوگوں کو گرفتار کیا اور قتل کیا۔ فلسطینی علاقے مقبوضہ اراضی ہیں۔قبل ازیں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی سربراہی میں اسرائیلی حکومت نے جنین میں فوجی آپریشن کو ایک ایسے وقت میں توسیع دینے پر اتفاق کیا تھا جب عرب لیگ نے اس حملے کے نتائج سے خبردار کیا تھا۔