ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مزید سستا

کراچی (کامرس ڈیسک) ملکی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو بھی سونا مزید سستا ہو گیا ۔
آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا2200روپے سستا ہو گیا جس کے بعد ایک تولہ سونا2لاکھ5ہزار روپے کا ہو گیا اسی طرح1887روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت1لاکھ75ہزار754روپے ہو گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں17ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1929روپے پر جا پہنچا