اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمودنے کہا ہے کہ ملک بھر میں تعلیمی اداروں کو کھولنے یا بند رکھنے سے متعلق مشترکہ فیصلہ 6اپریل کو ہو گا ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر تعلیم نے جاری پیغام میں کہا ہے کہ 6اپریل کو این سی او سی کاوزارئے تعلیم کا اجلاس منعقد ہو گا ۔ جس میں سکولوںکو مزید بند رکھنے یا کھولنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ جو بھی فیصلہ لیا جائے گا وہ متفقہ وزارت صحت اور تعلیم کی مشاورت سے ہوگا۔واضح رہے
کہ وفاقی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے پیش نظر ملک کے مخصوص اضلاع میں 11 اپریل تک تعلیمی ادارے بند رکھے جانے کا اعلان کیا گیا تھا گے، مخصوص اضلاع کے علاوہ دیگر علاقوں کو بھی شامل کیا جاسکتا ،کن اضلاع اور کن شہروں میں تعلیمی ادارے بند کیے جائیں اس کا فیصلہ صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی حکومت خود کریں گی،11 اپریل تک کی بندش کے دوران اسکول انتظامیہ اگر اساتذہ کو اسکولز بلانا چاہیں تو اس کی اجازت ہے،ہم بیماری کی صورتحال کا جائزہ لیتے رہیں گے ۔