انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) ملک میں آج انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 10 پیسے کم ہوکر 278 روپے 57 پیسے رہی۔انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 67 پیسے پر بند ہوا تھا۔اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر کی قیمت 69 پیسے اضافے کے بعد 280 روپے 94 پیسے ہے۔