ملائیشیا کی معروف کمپنی کل پاکستان میں سستی ترین 1300 سی سی متعارف کرانے کیلئے تیار

لاہور( این این آئی)ملائیشیا کی بڑی کار ساز کمپنی پروٹون الحاج کے اتوارکو پاکستان میں سستی ترین 1300 سی سی سیڈان کار ’’ساگا ‘‘متعارف کرارہی ہے۔ الحاج کمپنی پاکستان میں ایف اے ڈبلیو کیآٹو موبائلز تیار کرتی ہے۔پروٹون کمپنی پاکستان میں اپنی سیڈان کار ’’ساگا ‘‘کے تین مختلف ماڈلز متعارف کرارہی ہے، جن میں اسٹینڈرڈ مینوئل، اسٹنڈرڈآٹومیٹک اور پریمیم آٹومیٹک شامل ہیں۔ یہ ہونڈا سٹی، ٹویوٹا یارس اور چنگان ایلسون کی طرز پر بی کیٹیگری کی سیڈان ہوں گی۔کمپنی ذرائع نے بتایا کہ کار کا مینوئل ورژن 20 لاکھ سے کم قیمت پر متعارف کرایا جائے گا جو اسے پاکستان

کی سستی ترین سیڈان کار بنادے گی۔ اس کے ٹاپ ویرینٹ کے نرخ 24 لاکھ روپے تک جاسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں