ڈاکٹر عدنان کے پاکستان آتے ہی بیگم صفدر اعوان کے علاج کے سلسلے میں باہر جانے کے ڈرامے کا آغاز ہو چکا ہے،وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان

لاہور (بیورو رپورٹ) وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بیگم صفدر اعوان کے علاج کے لیے لندن سے ڈاکٹر عدنان کی آمد کے حوالے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر عدنان کے پاکستان آتے ہی بیگم صفدر اعوان کے علاج کے سلسلے میں باہر جانے کے ڈرامے کا آغاز ہو چکا ہے اور ن لیگی قائدین بیگم صفدر اعوان کی بیرون ملک روانگی کے لیے نت نئی تاویلیں گھڑنا شروع ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے آل شریف کی نمک حلالی کرتے ہوئے اس سلسلے میں پہل کردی ہے۔
رانا ثنا اللہ کہتے ہیں کہ لوگ عزیزوں سے ملنے ملک سے باہر جاتے ہیں، پھر واپس آجاتے ہیں جں کہ بیگم صفدر اعوان کہتی ہیں کہ تھائی رائیڈ کے آپریشن کے لیے انکا ملک سے باہر جانا ناگریز ہے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مریم کے ٹویٹوں اور ڈاکٹر عدنان کے ٹیکوں نے نواز شریف کی بیماری میں اضافہ کیا ہے۔ اب وہی ڈاکٹر عدنان بیگم صفدر اعوان کے پلیٹ لیٹس کم ہونے کا علاج کریں گے۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اور سینٹ انتخابات میں ناکامی کے بعد بیگم صفدر اعوان لندن کلیے پر تول رہی ہیں لیکن عوام کا خون چوس کر بنائے گئے مال کی واپسی تک کسی کو این آر او نہیں دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں