ملک میں مہنگائی کی شرح 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی‎

کراچی(این این آئی)ملک میں مہنگائی کی شرح 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ مارچ 2021 کے دوران مہنگائی کی شرح9.05 فیصد ہو گئی۔ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق فروری کی نسبت مارچ میں مہنگائی میں 0.36 فیصد اضافہ ہوا۔فروری 2021 میں مہنگائی کی شرح 8.7 فیصد تھی۔ مارچ 2020 میں مہنگائی کی شرح 10.2 فیصد تھی۔ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا مارچ مہنگائی کی اوسط شرح 8.34 فیصد رہی۔ مارچ میں ماہانہ بنیادوں پر شہری علاقوں میں چینی 4.82 فیصد مہنگی ہوئی۔ مارچ میں ماہانہ بنیادوں پر ٹماٹر467 فیصد مہنگے ہوئے۔ آلو 9.54

فیصد،انڈے 12.96 اور آٹا 1.46 فیصد مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مارچ میں سالانہ بنیاد پر شہری علاقوں میں چینی 2347 فیصد مہنگی ہوئی۔ مارچ میں سالانہ بنیادوں پر آٹا 1894 فیصد مہنگا ہوا۔ گندم 35.17 فیصد، چکن 40.73 اورانڈے 64.62 فیصد مہنگے ہوئے۔ادارہ شماریات کے مطابق گھی 17.46 اور کوکنگ آئل 15.25 فیصد مہنگا ہوا۔ جولائی تا مارچ آلو 39 اور گندم 32.62 فیصد مہنگی ہوئی۔ اسی عرصے میں چینی24.27 فیصد، آٹا 15 اور گھی 19.35 فیصد مہنگا ہوا۔ مارچ میں سالانہ بنیادوں پر پیاز ساڑھے 50 فیصد سستے ہوئے۔ سبزیاں 22، آلو 6.25،ٹماٹر 3 اور پھل 2.83 فیصد سستے ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں