ٹریول آئی سافٹ ویئر کے استعمال سے دوہرے قتل کے مقدمہ میں اشتہاری مجرم گرفتار

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) تھانہ نصیرآباد پولیس نے ٹریول آئی سافٹ ویئر کے ذریعہ دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نصیر آباد پولیس نے ٹریول آئی سافٹ ویئر کے ذریعہ دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم رمضان عرف جانی کو گرفتار کرلیا،اشتہاری مجرم ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کو مطلوب ہے، اشتہاری مجرم کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔