لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے جدید طرز کی ون ڈے کرکٹ کھیلنے کا پلان تیار کرلیا، جنوبی افریقہ کیخلا ف سیریز میں اسی پلان کے مطابق کمبی نیشن بنانے کی کوشش ہوگی۔ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے325 سے 350 کے درمیان رنز بنانے کا ہدف مقرر کرلیا ،مڈل آرڈر میں تیز رفتار بیٹسمین، لوئر آرڈر میں آل راونڈرز کو ترجیح دینے پر اتفاق ہوا ہے۔ٹیم مینجمنٹ کے ذرائع کے مطابق2023 ء کے ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے جدید طرز کی کرکٹ کے سوا چارہ نہیں ،ٹیم مینجمنٹ کا
سابق کپتان سرفراز احمد کو مڈل آرڈر میں کھلانے پر
اتفاق نہیں تاہم موجودہ کپتان بابر اعظم پلیئنگ الیون میں سرفراز احمد کو شامل کرنے کے خواہشمند ہیں۔جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میں فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، محمد رضوان، دانش عزیز، آصف علی ممکنہ الیون میں شامل ہوسکتے ہیں جبکہ شاداب خان، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، حارث رئوف، محمد حسنین کے ناموں پر بھی غور کیا گیاذرائع کا بتانا ہے کہ حسن علی کے فٹ نہ ہونے کے باعث پلیئنگ الیون میں ان کی شمولیت مشکل ہے۔