آئی ایم ایف سے معاملات جلد طے پا جائیں گے،اسحاق ڈار

معاہدے سے مشکلات پر قابو پانے میں مدد ملے گی، پاکستان دیوالیہ نہیں ہوگا،اس وقت ہماری معیشت کو سنگین معاشی چیلنجز کا سامنا ہے،اسلام آباد چیمبر کی طرف سے غیر ملکی سفرا کے اعزاز میں افطار ڈنر سے خطاب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اس وقت ہماری معیشت کو سنگین معاشی چیلنجز کا سامنا ہے،آئی ایم ایف سے معاملات جلد طے پا جائیں گے، معاہدے سے مشکلات پر قابو پانے میں مدد ملے گی، پاکستان دیوالیہ نہیں ہوگا، حکومت معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر ڈالنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
آن خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد چیمبر کی طرف سے غیر ملکی سفرا کے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنر سے اپنے خطاب میں کیا۔افطار ڈنر میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت غیر ملکی سفرا نے شرکت کی،افطار ڈنر سے صدر اسلام آباد چیمبر احسن ظفر بختاوری نے بھی خطاب کیا۔اپنے خطاب میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اس وقت ہماری معیشت کو سنگین معاشی چیلنجز کا سامنا ہے،آئی ایم ایف سے معاملات جلد طے پا جائیں گے، معاہدے سے مشکلات پر قابو پانے میں مدد ملے گی، پاکستان دیوالیہ نہیں ہوگا، حکومت معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر ڈالنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
صدر اسلام آباد چیمبر احسن ظفر بختاوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ کاروبار، سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اقتصادی پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے، تاجر برادری معیشت بحالی کی کوششوں میں حکومت کا ساتھ دے گی ،حکومت پاکستان کو قرضوں سے نجات دلانے کیلئے اقدامات کرے ۔اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا کہ حکومت کاروبار کرنے میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے