اسلام آباد (کامرس ڈیسک) ملک میں سیمنٹ کی فی بوری ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ہفتہ واربنیادوں پرمعمولی اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 22مارچ کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1104 روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.22 فیصدزیادہ ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1101 روپے ریکارڈکی گئی تھی،اسی طرح ملک کے جنوبی علاقوں میں 22مارچ کو ختم ہونے والے ہفتہ میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1166 روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.1 فیصدزیادہ ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1164 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔
اعدادوشمارکے مطابق 22 مارچ کوختم ہونے والے ہفتہ میں اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1102 روپے، راولپنڈی 1093 روپے، گوجرانوالہ 1100، سیالکوٹ 1130روپے، لاہور1147، فیصل آباد1100 روپے، سرگودھا 1097 روپے، ملتان 1124 روپے، بہاولپور1140 روپے،پشاور1060 روپے اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1050 روپے ریکارڈکی گئی، اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1128 روپے، حیدرآباد1150 روپے، سکھر1192 روپے، لاڑکانہ 1150 روپے، کوئٹہ 1180 روپے اورخضدارمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1193 روپے ریکارڈکی گئی۔
محکمہ وائلڈ لائف نے سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ پکڑ لی
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
پاکستان ہمارا اہم شراکت دار، رشتہ مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے: امریکا
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
مسلم لیگ ن کو عوامی سطح پر متحرک کیا جائے: نواز شریف، ہنگامی اجلاس آج طلب
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
علی امین گنڈاپور کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے: سعد رفیق
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
یرغمالیوں کی واپسی تک لڑائی بند نہیں کریں گے: اسرائیلی وزیردفاع
پی ٹی آئی کا مبینہ انتخابی دھاندلیوں کے خلاف آج ملک گیر احتجاج