یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کا آغاز

اسلام آباد: (کامرس ڈیسک) یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کا آغاز ہوگیا، حکومت نے رمضان پیکچ کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز کو 5 ارب روپے جاری کر دیئے۔

رمضان ریلیف پیکج کے تحت 19 اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دی جائے گی، سبسڈی والی چیزوں کی خریداری کیلئے شناختی کارڈ نمبر لازمی ہوگا، آٹے پر فی کلو 51 روپے 92 پیسے کی سبسڈی دی جائے گی، چینی، دودھ اور مشروبات پر 30، 30 روپے سبسڈی ہوگی۔

بیسن اور کھجور پر فی کلو 50 اور آئل پر 25 روپے کی سبسڈی ہوگی، رمضان پیکچ کے تحت دالوں، چاول پر20، 20 روپے کی سبسڈی دی جائے گی، ٹارگٹڈ سبسڈی کی مد میں 3 ارب 84 کروڑ 45 لاکھ روپے کی سبسڈی مختص کی گئی ہے جبکہ ان ٹارگٹڈ سبسڈی کی مد میں ایک ارب 15 کروڑ 25 لاکھ روپے سبسڈی رکھی گئی ہے۔