بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کیلئے نیپرا میں درخواست دائر

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) مہنگائی میں پسے ہوئے عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری کی جانے لگی، ایک ماہ کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 86 پیسے اضافے کا امکان ہے۔

سینڑل پاور پرچیزنگ ایجنسی ( سی پی پی اے) کی جانب سے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست نیپرا میں دائر کر دی گئی، درخواست فروری کے ایف سی اے کی مد میں دائر کی گئی ہے۔

نیپرا اتھارٹی 30 مارچ کو سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کرے گی، منظوری کی صورت میں اضافہ سرکاری ڈسکوز کے صارفین پر ہوگا۔ کے الیکٹرک کی ایف سی اے کی مد میں ایک روپے 62 پیسے اضافے کی درخواست پہلے سے نیپرا میں جمع ہے۔

سرکاری ڈسکوز اور کے الیکٹرک کی درخواستوں پر الگ الگ سماعت ایک ہی روز ہوگی۔