گوجرانوالہ میں پتنگ بازوں کی ہوائی فائرنگ، کنونشن میں شامل صحافی سمیت 4 افراد زخمی

گوجرانوالہ : (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز کے تنظیمی کنونشن کے دوران پتنگ بازوں کی ہوائی فائرنگ سے صحافی سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔

تنظیمی کنونشن کے لیے غلام حسین پارک منتخب کیا گیا تھا، سکیورٹی کے انتہائی ناقص انتظامات کے باعث کنونشن کے دوران شہر گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونجتا رہا۔

خطاب کے لیے لگائے گئے ڈائس کو بھی کور نہیں کیا گیا، بسنت کی وجہ سے مریم نواز کے خطاب کے دوران بھی شہر گولیوں سے گونجتا رہا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے سے کنونشن میں شامل 4 افراد زخمی ہوئے، زخمی ہونے والوں میں علی، احسن، عمران علی اور محمد حسنین شامل ہیں۔