سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی سینکڑوں روپے کی کمی

اسلا آباد (نیو زڈیسک)سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی سینکڑوں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 38 ہزار روپے کا ہو گیا ہےدس گرام سونے کی قیمت میں بھی 1257 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد اس کے ریٹ 2 لاکھ 4 ہزار 47 روپے ہو گئے ہیں۔