سروسز ہسپتال لاہور کے اے ایم ایس کی پر اسرار ہلاکت، لاش ہاسٹل سے برآمد

لاہور (میڈیا ڈیسک) سروسز ہسپتال لاہور کے ہاسٹل سے ڈاکٹر کی لاش برآمد، موت کیسے ہوئی تعین نہ کیا جاسکا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سروسزہسپتال لاہور کے ہاسٹل سے اے ایم ایس ڈاکٹر حسن پر اسرار طور پر اپنےکمرے میں مردہ پائے گئے ہیں۔ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سروسز اسپتال کےہاسٹل سے اے ایم ایس کی لاش ملی ہے، اے ایم ایس ڈاکٹر حسن پر اسرار طورپر اپنےکمرے میں مردہ پائے گئے۔
ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر ڈاکٹرحسن کو فوری طور پر سروسز اسپتال کی ایمرجنسی میں لےجایاگیا، جس وقت انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تو ان کے منہ سے خون نکل رہا تھا۔ڈاکٹرحسن سروسز ہسپتال میں بطور اے ایم ایس کام کررہےتھےان کی پر اسرار ہلاکت کی وجہ کا تاحال تعین نہ ہوسکا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر حسن کو طبیعت کی خرابی کے باعث کورونا ٹیسٹ کروانے کا بھی کہا گیا تھا جس سے انہوں نے انکار کردیا تھا۔
گزشتہ رات ان کی طبیعت خراب تھی تاہم وہ اپنے ہاسٹل میں چلے گئے تھے۔ ہسپتال کے ڈاکٹرز کے مطابق ان کی موت کی وجہ بننے والی بیماری کا ابھی پتہ نہیں لگایا جا سکا۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر نے ملک بھر کو اپنی لپیٹ میں لےلیا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 57 مریض کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور ہلاکتوں سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔
این سی او سی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے میں ملک بھر میں 4 ہزار 767 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ ملک میں گذشتہ چوبیس گھنٹےمیں کرونا کے مزید 57 مریض انتقال کرگئے، جس کے باعث پاکستان میں کورونا کے باعث جاں بحق مریضوں کی تعداد 14 ہزار 215 ہوگئی ہے۔ 24 گھنٹے میں 45 ہزار 656 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 4767 کیسز مثبت رپورٹ ہوئے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا ٹیسٹ مثبت ا?نے کی شرح 10.44 فیصد رہی۔
این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 44 ہزار 447 ہوگئی۔خیال رہے کہ گزشتہ روزنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ دوسری جانب حکومت نے لاہور کے 27 علاقوں میں 15روز کیلئے اسمارٹ لاک ڈاو ¿ن نافذ کردیا، ان علاقوں میں جوہر ٹاو ¿ن، پی آئی اے سوسائٹی، ڈی ایچ اے، ماڈل ٹاو ¿ن، گلبرگ، شاہدرہ، علامہ اقبال ٹاو ¿ن، گلشن راوی ودیگر علاقے شامل ہیں، ان علاقوں میں شاپنگ مالز، دفاترز، اور کاروباری مقامات بند رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں