راولپنڈی،تھانہ صدر بیرونی پولیس کی کارروائی،اشتہاری مجرمان کے 02سہولت کار گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ صدر بیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرمان کے 02سہولت کار گرفتارکرلئے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان اور انکے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او صدر بیرونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان غلام قاسم اور جاوید اقبال کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا، ریڈ کے دوران طعماس حیدر اور عمران نے اشتہاری مجرمان کو پناہ دینے اور فرار ہونے میں مدد دی ،جس پر صدر بیرونی پولیس نے اشتہاری مجرمان کے سہولت کارطمعاس حیدر اور عمران کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ایس پی صدر نے ایس ایچ او صدر بیرونی اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں