چلی : جنگلات میں خوفناک آتشزدگی سے 23 افراد ہلاک ، 900 سے زائد زخمی

سنتیا گو: (انٹرنیشنل ویب ڈیسک ) چلی کے جنگلات میں لگنے والی آگ بے قابو ، آگ نے کھیتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس میں 23 افراد ہلاک اور 900 سے زائد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چلی کے جنوب وسطی حصے میں ہیٹ ویو کے باعث متعدد مقامات پرلگی جنگلات کی آگ بے قابو ہوگئی ، خوفناک آگ نےامریکی شہر فلاڈیلفیا کے بھی بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

حکام کے مطابق رہائشی علاقوں سے 1100 افراد کا انخلا کرایا گیا ہے جبکہ جنگل کے 281 مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے جس میں سے 80 مقامات پر آگ پر قابو پالیا گیا ہے ، آگ کے باعث متاثرہ حصوں میں 88 گھرتباہ اور ایک لاکھ 16 ہزارایکڑ اراضی جل کرخاکستر ہوگئے ۔

چلی کے وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ہونے کے باعث مزید 76 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی ہے اور شدید گرمی کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں تاہم اب تک انھیں کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکومت نے آفت زدہ صورتحال کا دائرہ کار جنوبی ریجن تک بڑھا دیا ہے۔