انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہوگیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 31 پیسے پر بند ہوا ہے۔انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 40 پیسے پر بند ہوا تھا۔