واشنگٹن ( انٹرنیشنل ڈیسک ) امریکا کی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جیل بھیجنے کی وارننگ دیتے ہوئے 9 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کردیا۔جج نے ’سابق امریکی صدر کو توہین عدالت کے الزام میں 9,000 ڈالر کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے حکم امتناع کی خلاف ورزی جاری رکھی تو وہ انہیں جیل بھیجنے پر غور کریں گے،جج نے قرار دیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے گواہوں، جیوری اور دیگر معاملوں پر بولنے سے متعلق پابندی کی خلاف ورزی کی۔
اس حوالے سے سابق صدر نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جج نے آزادی اظہار سے متعلق میرا آئینی حق چھین لیا، وہ صدارتی مہم کیلئے اوہائیو، جارجیا اور نیوہیمشائر جاتے لیکن عدالت میں پیشی بھگت رہے ہیں۔سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسٹارمی ڈینیئلز اور کیرن مکڈوگل سے جنسی تعلق کا الزم مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کی جانب سے ان پر عائد جرمانہ غیر آئینی ہے۔
اس سے قبل سماعت کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف جاری مقدمے میں فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینیئلز کے وکیل بھی پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ اداکارہ کو رقم کی ادائیگی کے پیچھے ڈونلڈ ٹرمپ ہی تھے۔وکیل نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کے وقت ضروری ہوگیا تھا کہ اسٹارمی ڈینیئلز کا معاملہ دبایا جائے، اسٹارمی ڈینیئلز کو ڈونلڈ ٹرمپ سے مبینہ جنسی تعلقات پر خاموش رہنے کیلئے ایک لاکھ تیس ہزار ڈالر کی ڈیل کی گئی تھی۔
جڑواں شہروں میں تیسرے روز بھی تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
غزہ میں طوفانی بارش، بے گھر فلسطینیوں کے خیمے بہہ گئے، شدید سردی میں جینا بھی محال
ٹرمپ کا چین سمیت مختلف ممالک سے درآمد اشیاء پرٹیکس لگانے کا اعلان
نیوزی لینڈ نے حوثی گروپ اور حزب اللہ کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کر دیا
اسرائیل نے حزب اللہ سے جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی
جرمنی میں شدید برفباری، نظام زندگی درہم برہم، حادثات میں متعدد افراد زخمی
صائم ایوب کی سنچری، پاکستان نے زمبابوے کو دوسرا ون ڈے 10 وکٹوں سے ہرا دیا
بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو شکست دیدی
سٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس 94 ہزار پوائنٹس تک گر گیا
روپے کی قدر میں کمی، انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا