گرمیاں آنے سے قبل ہی عوام کو بجلی کے زوردار جھٹکے لگنے شروع ہوگئے،حکومت نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)عوام کیلئے بری خبر ، بجلی کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 40 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ہے تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نیپرا ایکٹ میں ترمیم کرکے بجلی کے نرخ بڑھائے ہیں۔ واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے نیپرا
ترمیمی آر ڈیننس پر دستخط کر دیئے،جس کے تحت وفاقی حکومت کو اضافی سرچارج اور بجلی مزید مہنگی کرنے کا اختیار مل گیا ہے،بجلی صارفین 700 ارب روپے سے زائد مالیت

کے اضافی بوجھ پڑے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے حکومت کو ایک روپے 40 پیسے فی یونٹ تک سرچارج لگانے کا اختیار ملا ہے، حکومت کے پاس آئندہ دو سال میں بجلی ساڑھے پانچ روپے تک علیحدہ سے مہنگی کرنے کا اختیار حاصل ہوگیا، حکومت اب بجلی کی قیمت کا 10 فیصد تک سرچارج عائد کرسکے گی۔آرڈیننس کے مطابق ڈسکوز کی ریونیو ضروریات کے 10 فیصد تک سرچارج عائد ہوسکے گا جس کے تحت عوام پر سرچارج کی مد میں 150 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔واضح رہے کہ بجلی سسٹم کو سالانہ 1400 ارب روپے کا ریونیو درکار ہے، حکومت نے سرکلر ڈیٹ کے حل کے لیے سرچارج لگانا ضروری قرار دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اس سے قبل مسلم لیگ ن کے سابقہ دور میں حکومت کو سرچارج عائد کرنے کا اختیار ختم کردیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں