راولپنڈی پولیس نے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں 36بھکاری گرفتار کر لئے

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) راولپنڈی پولیس نے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں 36بھکاری گرفتار کر لئے۔
ترجمان کے مطابق سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کے احکامات پر انچارجزبیگراسکواڈز نے اپنی اپنی ٹیموں کے ہمراہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے،36بھکاریوں کو گرفتار کر کے راولپنڈ ی شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروایا۔ سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھا کہ خصوصی بیگر سکواڈ بھرپور محنت کر رہا ہے، پیشہ وربھکاری راولپنڈی شہر کی مختلف شاہراہوں اور چوک چوراہوں کھڑے ہو کر نہ صرف ٹریفک کی روانی کو متاثر کرتے ہیں بلکہ حادثات کا بھی اندیشہ بنتے ہیں۔