راولپنڈی ، مسلح ڈکیتی کی پے در پے وارداتیں،آٹا سیل پوائنٹ کی گاڑی اور صحافی سمیت3افراد گن پوائنٹ پرلُٹ گئے

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) راولپنڈی میں مسلح ڈکیتی کی پے در پے وارداتوں میںآٹا سیل پوائنٹ کی گاڑی اور مقامی صحافی سمیت3افرادکو گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے نقدی اور موبائل فون سے محروم کر دیا گیامسلح ملزمان نے مزحمت پر ایک نوجوان کو چھریوں کے وار سے زخمی کر دیا تھانہ رتہ امرال کے علاقے میں آٹا سیل پوائنٹ پر مسلح ڈکیتی کی واردات میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار آٹا سیل کرنے والی گاڑی سے جمع کئے ساڑھی3لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اے ایس پی سٹی ماہم خان اور ایس ایچ او رتہ امرال پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ادھر تھانہ پیرودھائی کے علاقے بنگش کالونی میں مسلح ملزمان نے موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت پر23سالہ حبیب اللہ کو چھریوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیاجبکہ تھانہ نیوٹائون کے علاقے ڈبل روڈپرمسلح موٹر سائیکل سواروں نے گن پوائنٹ پر نجی ٹی وی کے صحافی ثاقب بشیرسے موبائل فون چھین لیا ثاقب بشیر کے ساتھ یہ وقوعہ اس وقت پیش آیا جب وہ صحافتی ذمہ داریوں کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ جارہے تھی