لاہور :گندے نالے سے 11سالہ بچے کی لاش برآمد

لاہور : (کرائم ڈیسک) لاہور کے علاقے والٹن روڈ پرگندے نالے سے 11 سالہ بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسیکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو گندے نالے سے نکال لیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق 11سالہ بچے کی شناخت حسنین ولد ساجد کے نام سے ہوئی ہے ۔

بچے کی لاش کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے ۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ بچہ نالے میں کیسے گرا اس کی تحقیق جاری ہے جبکہ زیادتی، قتل سمیت تمام پہلوؤں پر تفتیش کی جارہی ہے ۔