ٹیکسلا، پولیس کی موثر کاروائی،سٹریٹ کرائم میں ملوث آکاش گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

ٹیکسلا(نمائندہ حالات) ٹیکسلا پولیس کی موثر کاروائی۔سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث آکاش گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار۔تفصیلات کے مطابق۔ٹیکسلا پولیس نے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث آکاش نامی سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔مسروقہ رقم 49ہزارروپے، وارداتوں میں استعمال ہونے والے موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد۔ گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ آکاش اور عزت اللہ شامل ہیں-

ایس پی پپوٹھوہار کا کہناتھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔اس گینگ کی گرفتاری پر ٹیکسلا کی عوام نے ایس ایچ او ٹیکسلا اور عملے کو خراج تحسین پیش کیا اوراس عزم کا اعادہ کیا کہ ان جرائم پیشہ لوگوں کے خلاف بھرپور کارواٸی کی جاے گی۔ایس پی پوٹھوہار ملک طارق محبوب نے کہا کہ شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔