کراچی : کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ چھالیہ برآمد

کراچی : (نیوز ڈیسک ) کسٹمز انٹیلی جنس کی کارروائیاں ، ساڑھے 5کروڑ روپے مالیت کی اسمگل شدہ چھالیہ اوردیگر سامان برآمد کرلیا ۔ ترجمان کسٹمز کے مطابق کراچی ناردرن بائی پاس پر کسٹمز انٹیلی جنس نے اسمگل شدہ چھالیہ کا ڈمپر ضبط کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ۔

ترجمان کسٹمز کا بتانا ہے کہ اسمگل شدہ چھالیہ کو ڈمپر میں پتھروں کے نیچے چھپایا گیا تھا، کارروائی کے دوران کسٹمز کے عملہ کو سخت مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

ترجمان کے مطابق کسٹمز نے دوسری کارروائی میں ڈھائی کروڑ روپے مالیت کی4نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ضبط کرلیں ۔