اسلام آباد: ( نیوز ڈیسک ) سابق وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کو وزیراعظم کا مشیر برائے سیاسی امور مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کی تقرری کے حوالے سے ایڈوائس صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھیج دی گئی ہے، صدرمملکت کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن رانا ثنا اللہ کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے گزشتہ دور میں رانا ثنا اللہ وفاقی وزیر داخلہ رہے، تاہم 2024 کے عام انتخابات میں وہ فیصل آباد سے اپنی نشست ہار گئے تھے۔