یکجہتی اور تعاون کے ذریعے ہی ہم عالمی چیلنجوں سے موثر انداز میں نمٹ سکتے ہیں، چینی صدر

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ ہم یکجہتی اور تعاون کے ذریعے ہی ہم عالمی چیلنجوں سے موثر انداز میں نمٹ سکتے ہیں ۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے شہر مونٹریال میں منعقدہ حیاتیاتی تنوع کنونشن کے فریقین کی 15ویں کانفرنس کے دوسرے مرحلے کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی افتتاحی تقریب سے ورچوئل خطاب صدر شی جن پنگ نے نشاندہی کی کہ ہم یکجہتی اور تعاون کے ذریعے ہی ہم عالمی چیلنجوں سے موثر انداز میں نمٹ سکتے ہیں، ہمیں انسانیت اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے اور کرہ ارض پر زندگی خوبصورت بنانے کے لیے مشترکہ طور پر کوشش کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ چین ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کو فعال طور پر فروغ دیتا رہا ہے اور ماحولیاتی نظام کے تنوع، استحکام اور پائیداری کو مسلسل بڑھایا جا رہا ہے۔
چین حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے حوالے سے چینی خصوصیات کے حامل راستے پر گامزن ہے اور مستقبل میں چین ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر کو مضبوط کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیب آنے والے وقتوں میں انسانیت اور فطرت کے درمیان ہم آہنگ بقائے باہمی کے نقطہ نظر سے ترقی کی منصوبہ بندی کرے گا، ماحولیاتی نظام کی بحالی کے لیے اقوام متحدہ کے دس سالہ ایکشن پلان پر عمل درآمد کرے گا، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور بحالی کےلیے بڑی تعداد میں منصوبوں پر عمل درآمد کرے گا اور بین الاقوامی تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنائے گا۔

“بیلٹ اینڈ روڈ” گرین ڈیولپمنٹ انٹرنیشنل الائنس کو آگے بڑھاتے ہوئے، کون مینگ بائیو ڈائیورسٹی فنڈ کے کردار کو بھرپور طریقے سے ادا کرے گا، ترقی پذیر ممالک کو اپنی صلاحیت کے تحت مدد فراہم کرے گا اور عالمی حیاتیاتی تنوع گورننس کو ایک نئی سطح پر فروغ دے گا۔