متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے کی توثیق

ابوظہبی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات اور اسرائیل نے دونوں ممالک کے درمیان جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے کی توثیق کر دی ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ تجارت ثانی الزیودی نےکہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان آزاد تجارت کا معاہدہ مئی میں ہوا ۔
انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ 96 فی صد مصنوعات پر ٹیکس منسوخ یا کم کر دے گا، جو ہمارے صنعتی اور سروسزی شعبوں کوفروغ دے گا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان غیر تیل کی تجارت میں 2022 کے پہلے9ماہ میں 114 فیصد اضافہ ہوا۔ رائٹرز کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم 2 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس معاہدہ سےتجدید توانائی، جدید ٹیکنالوجی اور فوڈ سکیورٹی جیسے اہم شعبوں میں تعاون کے مزید مواقع فراہم ہو ں گے۔