برطانیہ میں شدید برفباری نے تباہی مچا دی، نظام زندگی مفلوج

لندن: (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں شدید برفباری نے تباہی مچادی، نظام زندگی درہم برہم، ایئرپورٹس بند ہونے سے متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ برطانیہ کی سول ایوی ایشن کے مطابق شدید برفباری کے سبب متعدد ایئرپورٹ کے رن ویز عارضی طورپر بند کردیئے گئے ہیں، مسافروں سے کہا گیا ہے کہ جیسے ہی پروازیں دوبارہ شروع ہوں گی انہیں مطلع کردیا جائے گا۔

دوسری جانب موٹروے پولیس نے درجنوں ٹریفک حادثات کے باعث عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کر دی گئی۔

یو کے ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی نے جمعہ تک انگلینڈ میں خون جما دینے والی سردی کی پیشگوئی کی ہے، اسیکس کے کچھ حصوں میں 15 سینٹی میٹر تک برفباری ہونے کا امکان ہے۔