مالاکنڈ: تحریک اتحاد قبائل کا ٹیکس کیخلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک اتحاد قبائل مالاکنڈ نے مالاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس نفاذ اور مالاکنڈ لیویز کی جگہ ریگولر پولیس تعیناتی کے خلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ تحریک اتحاد قبائل مالاکنڈ کے صدر شفیع اللہ خان سواتی اور جنرل سیکریٹری حاجی امیر زمان خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان کے مطابق مالاکنڈ ڈویژن کو ٹیکس فری زون قرار دیا گیا تھا، مالاکنڈ ڈویژن سمیت قبائلی اضلاع کو منفرد حیثیت حاصل ہے جسے کسی صورت تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔

شفیع اللہ خان سواتی نے مزید کہا کہ مالاکنڈ ڈویژن پسماندہ جبکہ سیلاب، زلزلہ، دہشت گردی سے بُری طرح متاثرہ ہے، یہاں کسی صورت ٹیکس نفاذ کی اجازت نہیں دینگے، حکومت نے فیصلہ واپس نہیں لیا گیا تو 30 دسمبر تک پورے ڈویژن میں تحریک چلائیں گے۔