سیمی فائنل سے قبل بھارتی کپتان روہت شرما پریکٹس کے دوران زخمی ہوگئے

ٹیم کے فزیو فوری طور پر گراؤنڈ میں آگئے، بھارتی کپتان نے شدید تکلیف کے باعث ٹریننگ وہیں روک دی

ایڈیلیڈ (سپورٹس ڈیسک ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2022ء کے سیمی فائنل سے قبل ایڈیلیڈ میں پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کی صبح روہت شرما ایڈیلیڈ کے کرکٹ گراؤنڈ میں بیٹنگ پریکٹس کررہے تھے جب گیند ان کے سیدھے ہاتھ پر لگی جس کے بعد وہ زخمی ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی کپتان نے شدید تکلیف کے باعث ٹریننگ وہیں روک دی جب کہ ٹیم کے فزیو فوری طور پر گراؤنڈ میں آگئے۔ بعد ازاں روہت نے نیٹ سیشن میں صرف ایک گیند کا سامنا کیا اور پھر وہ انجری کے خوف سے گراؤنڈ سے چلے گئے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بھارت کا انگلینڈ سے سیمی فائنل جمعرات کو ہے جب کہ اس سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بدھ کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں آمنے سامنے ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں