شاداب سابق کپتان شاہد آفریدی کا بڑا اعزاز چھیننے کے قریب

سابق کپتان نے 98 ٹی ٹونٹی میچز میں 97 وکٹیں لے رکھی ہیں جب کہ شاداب 81 میچز میں 95 وکٹیں لیکر ان سے محض 3 وکٹ دور ہیں

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک ) آل راؤنڈر شاداب خان قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اہم اعزاز چھیننے کے قریب پہنچ گئے۔ گزشتہ دنوں جنوبی افریقہ کیخلاف جارحانہ اننگز کھیلنے والے لیگ سپنر شاداب خان ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ اپنے نام کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
سابق کپتان شاہد آفریدی نے 98 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں 97 وکٹیں لے رکھی ہیں جب کہ شاداب خان 81 میچز میں 95 وکٹیں لیکر ان سے محض 3 وکٹ دور ہیں۔

شاداب خان نے جنوبی افریقہ کیخلاف 22 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ میچ میں 2 وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔ دوسری جانب ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان اپنا آخری میچ کل بروز 6 نومبر بنگلہ دیش کیخلاف کھیلے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں