رمضان المبارک سے قبل ہی یوٹیلٹی سٹورز پردالوں کی قیمتوں میں اضافہ

پشاور (آن لائن)رمضان المبارک سے قبل ہی یوٹیلٹی سٹورز پر 5دالوں کی قیمتوں پر 20روپے تک اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ گھی اور کوکنگ آ ئل تیار کرنے والی ملٹی نیشنل کمپنی اور مقامی ملوں نے گھی اور کوکنگ آ ئل کی قیمتوں میں 8روپے سے 10روپے تک اضافہ کر دیا ہے۔ جس سے یوٹیلٹی سٹورز پر گزشتہ روز ایک کلو دال چناکی قیمت میں15روپے، ایک کلو سفید چنا کی قیمت میں 5روپے، ایک کلو ماش دھلی ہوئی کی قیمت میں15روپے، دال ماش چھلکا کی قیمت میں فی کلو 20روپے اور ایک کلو ماش ثابت کی قیمت میں 15روپے

اضافہ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ ایک کلو سرخ لوبیا کی قیمت میں18روپے کمی کی گئی جس سے ایک کلودال چنا کی قیمت 130سے بڑھ کر145روپے، سفید چنا کی قیمت 115روپے سے بڑھ کر 120روپے، ایک کلو دال ماش دھلی ہوئی کی قیمت250سے بڑھ کر 265روپے، ایک کلو دال ماش چھلکا کی قیمت 230 سے بڑھ کر 250روپے، ایک کلو ماش ثابت کی قیمت 215روپے سے بڑھ کر 230روپے ہو گئی جبکہ ایک سرخ لوبیا کی قیمت 218روپے سے کم ہو کر 200روپے ہو گئی۔ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔ اسی طرح ملٹی نیشنل برانڈ کے فی کلو گھی اور فی لیٹر آئل کی قیمت میں10روپے اضافہ ہوا جس سے پانچ پیکٹ کے پیٹی کی قیمت 1480روپے سے بڑھ کر 1525روپے تک پہنچ گئی۔ مقامی کمپنی کے آئل کی 12پیکٹ کی پیٹی کی قیمت 3030روپے سے بڑھ کر 3132روپے ہو گی جس کی فی لیٹر قیمت میں 8.50روپے جبکہ اسی کمپنی کے گھی کی 12پیکٹ کی پیٹی کی قیمت2930روپے سے بڑھ کر 3024روپے ہو گی جس کی فی کلو قیمت میں7.83روپے اضافہ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں