معروف اسٹیج اداکار نے معاشی حالات سے دلبرداشتہ ہو کر اپنی زندگی کاخاتمہ کر لیا، ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی

لاہور( این این آئی)اسٹیج کے اداکار اعظم راہی عرف بھولا مغل نے مبینہ طور پر معاشی حالات سے دلبرداشتہ ہو کراپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ،اداکار کے خود کو پیٹرول چھڑک کرآگ لگانے کی ویڈیوبھی منظرعام پر آ گئی ۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھاجاسکتاہے کہ اسٹیج اداکاراعظم راہی عرف بھولا مغل اپنے ہاتھ میں پیٹرول کی بوتل لئے کمرے سے باہرآتاہے اور کرسی پر بیٹھ کرہاتھ میں سلگایا گیا سگریٹ ختم کرنےکے فوری بعد اپنے اوپر پیٹرول چھڑک کراپنے ہاتھ سے آگ لگا لیتاہے ۔گھرمیں آگ کے شعلے دیکھ کرگھرمیںموجودلوگ آگ بجھانے کی کوشش کے ساتھ چیخ

و پکارشروع کردیتے ہیں ۔اعظم راہی کو انتہائی تشویشناک حالات میں ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا ۔اسٹیج فنکاروں نے اپنے ساتھی کی جانب سے معاشی حالات سے تنگ آ کر خودسوزی کرنے کے اقدام پر انتہائی دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں