مہنگائی قابو سے باہر، مزید 22 اشیاء مہنگی ہو گئیں

اسلام آباد(آن لائن) ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے، ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.19 فیصد کی کمی ہوئی،مہنگائی کی مجموعی شرح 13.21 فیصد ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 22اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 20 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ایک ہفتے میں ٹماٹر 8 روپے اور انڈے فی درجن 2 روپے 13 پیسے مہنگے ہوئے۔5 لیٹر برانڈڈخوردنی تیل کی قیمتوں میں پانچ روپے 23پیسے مہنگا ہوا۔ایک ہفتے میں آلو، چینی، آٹا، گھی، جلانے کی لکڑی، مصالحہ جات،گڑ اور دہی

بھی مہنگے ہوئے۔ایک ہفتے میں زندہ مرغی 16روپے 95 پیسے سستی ہوئی۔ ایک ہفتے میں پیاز، لہسن، تازہ دودھ،دال مسور، دال مونگ اور ٹوٹا باسمتی چاول سستے ہوئے۔ واضح رہے کہ مہنگائی قابو ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی، وزیراعظم کی ہدایات کے برعکس مہنگی اشیاء کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں